Say "NO" to Chronic Diseases

logo

Bangladeshi-style Chinese Vegetables بنگلہ دیشی طرز کی چینی سبزیاں

بنگلہ دیشی طرز کی چینی سبزیاں

6 افراد کے لیے

طریقہ

چکن (چکن کی جلد کو ہٹا دیں) کے چھاتی سے جڑی ہوئی جلد کو ہٹا دیں۔ درمیانی تیز آنچ پر 5 منٹ کے لیے 250 ملی لٹر پانی میں بغیر جلد کے چکن کی چھاتی کو پکائیں۔ ابلی ہوئی مرغی کو مائع سے نکالیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ مائع کو چکن اسٹاک کے طورپر محفوظ کرلیں۔

ایک برتن میں 375 ملی لیٹر پانی ابالیں۔ آدھے پکے ہونے تک بروکولی ، گوبھی ، گاجر اور لمبی لوبیاں الگ الگ پانی میں رکھ کر پکایئں۔ سبزیوں کی مختلف اقسام کو الگ الگ رکھیں اور پانی کو سبزیوں کے ذخیرے کے طور پرمحفوظ کرلیں۔

درمیانی اونچی تیز آنچ پر سبزیوں کا تیل گرم کریں۔ کٹی لہسن اور ہری مرچ ڈالیں۔ 30 سیکنڈ کے لیے ہلکا بھونیں . اس کے بعد ایک کے بعد ایک آدھی ابلی ہوئی سبزیاں شامل کریں ، اور ہر ایک قسم ڈالنے کے بعد تقریبا 1 منٹ تک بھونیں اور ہلائیں۔ بیبی کارن شامل کریں اور 1 منٹ کے لیے بھونیں اور ہلائیں۔ اس میں مرچ ، پیاز ، مشروم ، مرغی کی چھاتی شامل کریں اور انہیں بھونیں۔

سویا ساس ، اوسٹر ساس ، کالی مرچ اور چٹکی بھر نمک ملائیں ، اور اوپر شامل کریں۔ جب تک ساسز اچھی طرح نہ مکس ہوجائئں تب تک 2-3 منٹ تک بھونیں رکھیں۔ چکن اسٹاک شامل کریں اور 1 منٹ مزید بھونیں۔

سبزیوں کا اسٹاک ایک کپ میں رکھیں اور اس میں مکئی کا نشاستہ ملا دیں۔ سبزیوں میں شامل کریں اور اسٹاک گاڑھا ہونے تک بھونیں۔ گرم گرم پیش کریں۔

اجزاء

چکن کی چھاتی1 ٹکڑا (سیسنگ کے ساتھ میرینٹ کریں)
بروکولی1 کپ (نوالے کے سائز میں کاٹیں)
گوبھی 1 کپ (نوالے کے سائز میں کاٹیں)
گاجر 1 کپ (نوالے کے سائز میں کاٹیں)
لمبی لوبیا 1 کپ (نوالے کے سائز میں کاٹیں)
سبزیوں کا تیل1 کھانے کے چمچ
لہسن5-4 (درمیانے درجے کے؛ کٹی ہوئی)
ہری مرچ7-6 (کٹی ہوئی)
چھوٹی مکئی1 کپ (نوالے کے سائز میں کاٹیں)
سرخ اور پیلی شملہ مرچ1 کپ (نوالے کے سائز میں کاٹیں)
پیاز½ کپ (کٹی ہوئی)
مشروم1 کپ (نوالے کے سائز میں کاٹیں)
سویا ساس1 کھانے کا چمچ
اوسٹر ساس½ کھانے کا چمچ
کالی مرچ½ کھانے کا چمچ
نمکحسب ذائقہ
کارن اسٹارچ1 ½ کھانے کا چمچ
تیل1 کھانے کا چمچ

میرینڈ

لہسن کا پیسٹ½ کھانے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ½ کھانے کا چمچ
نمکحسب ذائقہ
Source: Tam, S. M., Lau, J. Y. C., Lee, C. W. T. The ICONIC Mums Kitchen: Tastes of Intercultural Hong Kong.  Department of Anthropology, The Chinese University of Hong Kong