ذیابیطس کیا ہے؟
- ذیابیطس ایک دائمی بیماری ہے جس میں جسم میں پینکریاز انسولین پیدا نہیں کرسکتا یا انسولین کی پیداوار جسم میں مؤثر طریقے سے کام نہیں کرتی.
- یہ ایک سنگین پیچیدہ بیماری ہے جس میں گلوکوز کی مقدار خون میں زیادہ ہوجاتی ہے اور یہ بیماری پورے جسم کو متاثر کر سکتی ہے
فاسٹینگ پلازما گلوکوز | ≥ 7.0 mmol/L (126 mg/dl) or |
2-h پلازما گلوکوز | ≥ 11.1 mmol/L (200 mg/dl) or |
HbA1c | ≥ 6.5% |
ذیابیطس کی قسم 2
یہ ذیابیطس کی سب سے عام قسم ہے جو اس وقت ہوتی ہے جب جسم میں انسولین کی کم پیداوار ہوتی ہے یا انسولین مؤثر طریقے سے کام نہیں کر رہی ہوتی، جس کی وجہ سے خون میں گلوکوز کی سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے
علامات اور نشانیاں
-
ذیاده پیاس لگنا
-
ذیاده پیشاب آنا
-
وزن کا کم ہونا



خطرے کے عوامل
ممکنہ خطرے کے عوامل
- جسمانی سرگرمیوں کی کمی

- موٹاپا

غیر تندرست غذا


غیرموثر
- خاندان میں ذیابیطں: اگر آپ کے والدین، بھائی یا بہن کو ذیابیطس کی بیماری ہے تو آپکو ذیابیطس ہونے کا زیادہ خطره ہے
- عمر: بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ خطرے میں اضافہ
ذیابیطس کی تعامل

ذیابیطس کی تشخیص
خون کے ٹیسٹ
- فاسٹینگ پلازما گلوکوز: صبح ناشتے سے پہلے خون کا ٹیسٹ
- 75 گرام گلوکوز کے کهانے کے 2 گھنٹے بعد خون ٹیسٹ
فاسٹینگ پلازما گلوکوز | ≥ 7.0 mmol/L (126 mg/dl) or |
2-h پلازما گلوکوز | ≥ 11.1 mmol/L (200 mg/dl) or |
HbA1c | ≥ 6.5% |
HbA1c: خون میں HbA1c کی مقدار کو چیک کرنے کے لئے صبح ناشتے سے پہلے کیا جاتا ہے
% | mmol/mol | |
نارمل | <4.0 – 6.1 | < 20.0 – 42.1 |
ذیابیطس سے پہلے | 6.1 – 6.4 | 43.2 – 46.4 |
ذیابیطس | > 6.5 | > 47.5 |
احتیاطی اقدامات
- صحت مند جسم کے وزن کو برقرار رکھیں

- باقاعدگی سے ورزش: ہر روز کم از کم 30 منٹ

- شراب پینے سے بچیں

- تمباکونوشی سے بچیں

- صحت مند غذائیت: میٹھا کھانا اور چربی والا کهانا کهانے سے پرہیز کریں




- نارمل بلڈ پریشر برقرار رکھیں

