فالج کیا ہوتا ہے؟

جب دماغ کو خون کی فراہمی کم ہو جاتی ہے یا بند ہو جاتی ہے. عام طور پردماغ میں ایک خون کی رگ پهٹ جانے سے یا رگ بند ہو جانے سے خون دماغ تک نہں پہچ سکتا جس کی وجہ سے فالج ہو جاتا ہے.

فالج کی اقسام

فالج کی 2اقسام ہیں

اسخیمک سٹروک

  • اسخیمک سٹروک
  • ٹرانسینٹ اسخیمک اٹیک (TIA)

 حیموراجیک سٹروک

اسخیمک سٹروک

اسخیمک سٹروک اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کو خون لے جانے والی خون کی رگ میں رکاوٹ کی وجہ سے دماغ کوخون نہیں پہنچ سکتا.

ٹرانسینٹ اسخیمک اٹیک (TIA)

ٹرانسینٹاسخیمک اٹیک کو "منی اسٹروک” بھی کہا جاتا ہے. یہ دماغ میں خون کے بہاؤ کی عارضی رکاوٹ ہے. ٹی آئی اے کے علامات تقریبا 1 سے 5 منٹ تک رہتی ہیں. یہ مستقل نقصان یا معذوری کا باعث نہیں بنتا، لیکن اگر علاج نہ کرایا جاےء تو مکمل طور پر پھٹنے والے اسٹروک (فالج) کا سبب بن سکتا ہے.

حیموراجیک اسٹروک

حیموراجیک اسٹروک اس وقت ہوتا ہے جب دماغ میں کمزور خون کی رگ پھٹ جاتی ہے اور خون دماغ میں جمع ہو کر ارد گرد کے حصوں کودبا دیتاہے.

علامات اور نشانیاں

اسٹروک کی علامات کا انحصار اس پر ہے کہ دماغ کا کون سا حصہ متاثر ہوا ہے اور اس پر کتنا سخت اثر ہوا ہے. ایک بہت شدید سٹروک اچانک موت کی وجہ ہو سکتا ہے.

(WHO, 2016)

FAST اسٹروک کی نشانیاں اور علامات کو یاد رکھنے اور شناخت کرنےکا ایک آسان طریقہ ہے

خطرے کے عوامل
غیرترمیم پذیر
ترمیم پذیر
  • عمر
  • خاندانی بیماری

  • جنس
  • پچھلا ٹی آئی اے یا اسٹروک

جسمانی سرگرمیوں کی کمی
غیرتندرست غذا مثال کے طور پر ذیادہ نمک کا استعال
تمباکونوشی
بہت زیادہ شراب پینا
موٹاپا

درج ذیل طبی بیماریوں کے ہونے سے اسٹروک ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے

  1. ذیابیطس
  2. ہائی بلڈ پریشر
  3. کولیسٹرول بڑھنا
  4. کیروٹیڈ ارٹری بیماری: گردن کی رگوں میں روک تھام
  5. دیگر دل کی بیماریاں: دل کی بیماریاں جیسا کہ دل کآ دوره، اور دل کے والوز کی بیماری ہونے کی وجہ
  6. سے اسٹروک ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے.
اسٹروک کی تشخیص کیسے کی جاتی ہے؟
امیجنگ ٹیسٹ
  1. سیٹیاسکین: سیٹی اسکین دماغ کی ایک بڑی تصویر پیدا کرتا ہے اور یہ تصویر اسٹروک کی وجہ، قسم اور جگہ بتاتی ہے.

  2. ایمآر آئی سکین: ایم آر آئی سکین سی ٹی اسکین کے طرح ایک تصویر تیار کرتا ہے جو سی ٹی اسکین سے زیادہ تفصیلی ہوتی ہے. یہ دماغ میں بہت چھوٹی چوٹوں کی حد اور مقام ظاہرکرتی ہے.

خون بہاؤ کی جانچ
  1. الٹرا ساؤنڈ: الٹرا اساؤنڈ مشین گردن کی ان رگوں پر استعمال ہوتی ہے جو دماغ کو خون فراہم کرتی ہیں تاکہ رگوں میں خون کے بہاؤ کا جائزا لیا جا سکے. اور دیکها جا سکے کہ رگوں میں کوئی رکاوٹ تو نہں ہے

  1. انگوگرافی: یہ کمپیوٹر کی سکرین پر رگوں کے ذریعہ رگوں کی ایک تصویر فراہم کرتا ہے

احتیاطی اقدامات

نارمل بلڈ پریشر برقرار رکھیں.

صحت مند غذا: نمک اور چربی کی مقدار میں کمی

ہرروز زیادہ پھل اور سبزیاں کھایں.

باقاعدگی سے ورزش: دن میں 30 منٹ

کھانے میں مکمل گندم کا استمعال ذیادہ کریں

تمباکونوشی سے بچیں

صحت مند جسم کے وزن کو برقرار رکھیں

شراب پینے سے بچیں